پشاور،تحریک آزادی جموں و کشمیر مومنٹ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
تحریک آزادی جموں و کشمیر مومنٹ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
پشاور پریس کلب کے سامنے کئے جانے والے مظاہرے میں تحریک آزادی جموں و کشمیر مومنٹ کے کارکنا ن نے بڑی تعداد میں شرکت کی،مظاہرین نے کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم کی مذمت کی اور بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت میں جاری مسلمانوں کا قتل عام فوری طور پر بند کیا جائے، مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر دنیا میں امن قائم ہونا نا ممکن ہے،اقوام متحدہ کشمیر میں جاری قتل عام کا نوٹس لے اور کشمیر سے کتعلق اپنی قراردا پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک آزادی جموں و کشمیر مومنٹ کے رہنمامفتی محمد قاسم کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر دنیا میں امن قائم ہونا نا ممکن ہے۔