Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 02, 2018 04:24 pm views : 379

Location : Different Areas

Quetta- Protest Against India violence in Kashmir
  • Urdu

کوئٹہ ، جموں کشمیر موومنٹ بلوچستان کی جانب سے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ میں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔احتجاجی مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نہتے کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے۔
کوئٹہ میں کشمیریو ں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے اوراظہار یکجہتی کا ثبوت دینے اور حالیہ دنوں میں شہید ہونے والے بیس اور سیکڑوں زخمی نوجوانوں کے حق میں جموں کشمیر موومنٹ بلوچستان کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
احتجاجی مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نہتے کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے ۔مظہرین نے بھارت کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔مظاہرین نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔بھارت کے خلاف مظاہرے کے دوران مشتعل افراد نے بھارتی ترنگا بھی نذر آتش کیا ۔
اس موقع پر احتجاج میں شریک حضرت علی نے کشمیر کے مسئلے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر ہونے والے مظالم پرآج ہم آواز ہیں ۔کشمیریوں کو صدیوں سے ظلم کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔لیکن ہمارے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔
مولانا ممتاز شہوانی نے مولانا فضل الرحمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو جموں کشمیر موومنٹ بلوچستان کا چئیرمین بنایا گیا تاکہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر آواز بلند کریں۔ لیکن مولانا فضل الرحمن نے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم پر کوئی حکمت عملی پیش نہیں کی ۔
صوبائی امیرمولانا محمد اشفاق نے کشمیر کے مسئلے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر جل رہا ہے ۔کشمیر جو پاکستان کا دعوے دار ہے ۔پاکستان جو کشمیر کی تحریک کی مددکرتا ہے ۔ہم اس مسئلے کو مسئلہ کشمیر کہتے ہیں ۔لیکن سارے کشمیری مسئلہ کشمیر کو مسئلہ پاکستان کہتے ہیں ۔یہ وہی مسئلہ ہے جو سنتالیس سے پہلے پنجاب کا تھا ۔یہ وہی مسئلہ تھا جو مشرقی بنگال کا مسئلہ تھا۔
مولانامحمد اشفاق،راز محمد لونی ،مولانا عبدالکریم شاکر ،بلال کاکڑ ،معظم شاہوانی ،حضرت علی و دیگر نے خطاب کیا ۔

Recent News

Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office 1:44
Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office
Mar 26, 2026 05:00 pm
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach 1:56
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach
Mar 26, 2026 04:00 pm
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif 1:17
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif
Mar 26, 2026 03:30 pm
Mass Wedding Ceremony 2:38
Mass Wedding Ceremony
Mar 26, 2026 02:30 pm
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed 1:03
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed
Mar 26, 2026 01:00 pm
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate 1:02
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate
Mar 26, 2026 12:00 pm
Fresh Alert for Karachi 1:07
Fresh Alert for Karachi
Mar 26, 2026 11:00 am
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved