Apr 02, 2018 05:27 pm
views : 379
Location : Shaheed Benazir Bhutto University
Peshawar- Benazir Bhutto University Convocation
پشاور،شہید بینظیربھٹووویمن یونیورسٹی میں چوتھے کانووکیشن کی تقریب
شہید بینظیربھٹووویمن یونیورسٹی میں چوتھے کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا تھے گورنر خیبر پختونخوانے چار سو سے زائد طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی،اس موقع پر معذور طالبہ نے گولڈ میڈل حاصل کرکے محنت اور عظمت کی مثال قائم کی۔
پشاور کی شہیدبینظیر بھٹووویمن یونیو رسٹی کےچوتھےکنوکیشن کی تقریب منقعد ہوئی ،گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے 414 طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئی جبکہ مختلف شعبوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالی 46 طالبات کوگولڈمیڈل سے بھی نوازا،چہروں پرکامیابی کی مسکراہٹ اور ہاتھوں میں محنت کاصلہ لئےطالبات کی خوشی دیدنی تھی ۔
کنوکیشن ہال اس وقت تالیوں سے گونج اٹھا جب سائیکالوجی کی طالبہ فریال ظفر نے معذوری کے باوجود گولڈ میڈل حاصل کیا ،اساتذہ اور والدین کا کہنا تھاخواتین معیاری تعلیم حاصل کر کے ہی معاشرے کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔
اس موقع پر زرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے طالبہ فریال ظفر کا کہنا تھا کہ آج کا دن میرے لئے بہت بڑی کامیابی ہے اور می اپنی یہ کامیابی اپنے والدین کے نام کرتی ہوں۔