Apr 02, 2018 07:26 pm
views : 415
Location : PMSA Headquarter
Karachi- DG PMSA Rear Admiral Zaka ur Rehman Press Conference
کراچی ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان نیوی کی کھلے سمند ر میں کارروائی ، اسمگل شدہ شراب کی ایک بڑی کھیپ برآمد
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان نیوی کے سیکیورٹی دستوں نے
کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ شراب کی ایک بڑی کھیپ کو قبضے میں لے
لیا۔ آپریشن کے دوران شراب کی 9392اور بیر کی 45218بوتلیں قبضے میں لی گئی
ہیں۔
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان نیوی کے سیکیورٹی دستوں نے
ایک کامیاب کاروائی کرتے ہوئے سمندری راستوں کے ذریعے اسمگل شدہ شراب کی
ایک بڑی کھیپ کو قبضے میں لے لیا۔ اس مشترکہ آپریشن کے دوران شراب کی
9392اور بیر کی 45218بوتلیں قبضے میں لی گئی ۔ جن کی مالیت تقریباََ 70ملین
روپے ہے۔قبضے میں لی گئی شراب کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان
کسٹمز کے حوالے کردیا گیا ہے۔
اس موقع پرڈی جی پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی رئیرایڈمرل زکاء الرحمن
نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میری
ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان نیوی کے درمیان کامیاب اور مربوط آپریشن
کے ذریعے شراب کی بڑی مقدار کا پکڑے جانا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ
پاکستان نیوی اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی پاکستان کی سمندری
حدود میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے پر عزم
ہیں۔
رئیرایڈمرل نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا
کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون میں
قانون نافذ کرنے والی ایک اہم سیکیورٹی ایجنسی ہے جو اپنے بحری جہازوں اور
ایئر کرافٹ کے ذریعے کھلے سمندر میں اپنی مسلسل موجودگی برقرار رکھتے ہوئے
غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کرتی ہے۔