Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 02, 2018 11:07 pm views : 421

Location : Naval Head Quarter

Islamabad- Cdr Turkish Naval Forces meets CNS Admiral Zafar Mehmood Abbasi at NHQ
  • Urdu

اسلام آباد ، کمانڈر ترکش نیول فورسز کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

کمانڈر ترکش نیول فورسز ، وائس ایڈمرل عدنان اوزبل نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی ۔یہ دورہ اُن باہمی دوروں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جن کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات کا فروغ ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے کمانڈرترکش نیول فورسز کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ سلامی کے بعدمعزز مہمان کانیول ہیڈ کوارٹرز میں تعینات پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔
بعد ازاں ، کمانڈر ترکش نیول فورسز ، وائس ایڈمرل عدنان اوزبل نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُموراوردو طرفہ بحری اشتراک پرتبادلہ خیال کیا ۔دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں بشمول تربیت ،باہمی دوروں اور دو طرفہ بحری مشقوں کے انعقادپر بھی گفتگو کی گئی ۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم اور کردار بالخصوص میری ٹائم دہشت گردی وبحری قزاقی کے خاتمے کے لئے مشترکہ عالمی ٹاسک فورسز میں پاک بحریہ کی شرکت پر روشنی ڈالی۔وائس ایڈمرل عدنان اوزبل نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار اور خدمات کو سراہا۔
ملاقات کے بعد معزز مہمان کو علاقائی مسائل پر پاک بحریہ کے نقطہ نظر اور بحرِ ہند میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار اور کاوشوں پر بریفننگ دی گئی۔بعد ازاں،معزز مہمان نے نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
نیول ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے بعد ایوانِ صدر میں ایک پُر وقار تقریب منعقد کی گئی ۔ اس تقریب میں صدرِ پاکستان جناب ممنون حسین نے وائس ایڈمرل عدنان اُزبال کو پاکستان کے اعلیٰ عسکری اعزاز نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا۔کمانڈترکش نیول فورسز کو یہ اعزازپاکستان اورترکی بالخصوص دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے سلسلے میں اُن کی غیر معمولی خدمات اور قابلِ قدر کردار کے اعتراف میں دیا گیا۔
دورے کے دوسرے مرحلے میں وائس ایڈمرل عدنان اوزبل کراچی میں نیول فیلڈ کمانڈز کا دورہ کریں گے۔کمانڈ زترکش نیول فورسزکے دورے کے دوران ترکش نیوی کا فریگیٹ جہاز گیلی بولوبھی کراچی کا دورہ کرے گا جو 7تا9اپریل تک شمالی بحیرہ عرب میں منعقد ہونے والی پہلی پاک ۔ترک باہمی بحری مشق میں شرکت کرے گا۔
کمانڈر ترکش نیول فورسزکے سربراہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان باہمی تعلقات میں مزید استحکام کا باعث بنے گا۔

Recent News

Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office 1:44
Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office
Mar 26, 2026 05:00 pm
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach 1:56
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach
Mar 26, 2026 04:00 pm
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif 1:17
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif
Mar 26, 2026 03:30 pm
Mass Wedding Ceremony 2:38
Mass Wedding Ceremony
Mar 26, 2026 02:30 pm
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed 1:03
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed
Mar 26, 2026 01:00 pm
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate 1:02
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate
Mar 26, 2026 12:00 pm
Fresh Alert for Karachi 1:07
Fresh Alert for Karachi
Mar 26, 2026 11:00 am
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved