کشمیر میں بھارتی حکومت کا رویہ قابل مذمت ہے، وزارت خارجہ کو مزید اقدامات کرنا ہوں گے،فاروق ستار
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کشمیر میں بھارتی
حکومت کا رویہ قابل مذمت ہے،کشمیری عوام پرڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف
وزارت خارجہ کے اقدامات کے مطمئن نہیں ہیں وزارت خارجہ کو مزید اقدامات
کرنا ہوں گے،پارٹی معاملات عدالتوں میں نہیں مل بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں۔
پی آئی بی کالونی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےایم کیو ایم پاکستان
کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی حکومت کا رویہ قابل
مذمت ہے جبکہ ایک سویلین حکومت اپنی مدت پوری کر رہی اور نگراں حکومت آنے
کو ہے ایسے میں کشمیری عوام پرڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف وزارت خارجہ
کے اقدامات کے مطمئن نہیں ہیں وزارت خارجہ کو مزید اقدامات کرنا ہوں گے،
بھارت کی جانب سے کشمیری عوام پر بڑھتے ظلم کاس تعلق پاکستان کی اندرونی
معاملات سے بھی ہو سکتا ہے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے اندرونی تنازعات کو حل کرنے کے
لئے اپنی 35 سال کے تجربے کو بروئے کار لا رہا ہوں اورجلد یا بدیر اس مسئلے
کو حل کر لیں گے۔
فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں
الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا گیا،الیکشن کمیشن کو اپنی ویب سائٹ اور
رکارڈ کو درست کرنا چاہیے۔