Apr 02, 2018 11:39 pm
views : 400
Location : National Press Club
Islamabad- APHC Protest For Kashmir
اسلام آباد،آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارت ی جارحیت کے خلاف احتجاج
آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے
گزشتہ روز قتل کئے جانے والے 17نہتے کشمیریوں کی شہادت کے خلاف احتجاجی
مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے میں برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر ،وزیر اعظم آزاد
کشمیر راجہ فاروق حیدر اور دیگر رہنما ؤں نے شرکت کی،مظاہرین نے ہاتھوں
میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جب پر بھارت کے خلاف نعرے درج
تھے،مظاہرین کی جانب سے ہے حق ہمارا آزادی،کشمیر بنے گا پاکستان ،گو انڈیا
گو بیک کے نعرے لگائے گئے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ ہونے والی شہادتیں اس بات
کا اشارہ کرتے ہیں کہ اب تاریخ کا دھارہ بدلے گا اور کشمیری اپنا حق حاصل
کرنے میں کامیاب ہوں گے،بھارت اسرائیل کے طرز پر کشمیریوں پر مظالم ڈھا
رہا ہے لیکن وہ یہ جان لے کہ ذلت اور رسوائی بھارت کا مقدر بنے گی اور اسے
کشمیر سے جانا ہوگا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم ّآزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا
تھا کہ ہمارے کشمیری بھائی بہنیں اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھا رہے ہیں بھارت
کی غاصب سیکیورٹی فورس کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے،میں اپنے بھائیوں کو
یقین دلاتا ہوں کہ ہم اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
حریت رہنما الطاف احمد بٹ کا کہنا تھا کہ بھرت کشمیر میں اسرائیل کے طرز پر
مظالم ڈھا رہا ہے لیکن وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہی ہو سکتا۔