کوئٹہ،مسلح افراد کی رکشے پر فائرنگ،4افراد جاں بحق
کوئٹہ میں ارباب کرم خان روڈ شازمان اسٹریٹ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے رکشے کو نشانہ بنایا گیا،فائرنگ کے نتیجے میں رکشے میں سوار چاروں افراد موقع پر جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور رکشہ ڈرائیور بھی شامل، جاں بحق ہونے والے رکشہ ڈرائیور کا تعلق بھی مسیحی برادری سے ہے، زخمی سحر پرویز کو سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔
ورثا کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے ایسٹر منانے کےلئے پنجاب سے آئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی ایک بہن شامل ہیں۔
وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےمسیحی برادری پر حملے کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ہر مذہب اور مسلک کے دشمن ہیں،خواتین اور بچوں کو نشانہ بناے والے بزدل دہشت گرد وں کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔
وزیرداخلہ بلوچستان نے آئی جی پولیس سے واقعہ کی فوری روپرٹ طلب کر لی۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان کا کہنا تھا