Apr 03, 2018 11:29 am
views : 434
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Rises by 212 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،212 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل (3اپریل 2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 212 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 45953 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 247 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں سے 145 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،86 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ16 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔