لاہور،بیکری میں آتشزدگی، 5افراد جاں بحق
لاہور کے علاقے برکت مارکیٹ کی بیکری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے اور فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر
آگ لگنے کی جگہ پہنچ گیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق بیکری میں آگ لگنے کے
باعث دھواں بھر گیا جس کے نتیجے میں اندر موجود 5 افراد دم گھٹنے سے جاں
بحق ہوگئے, جاں بحق افراد کی لاشیں کمرےکادروازہ توڑ کرنکالی گئیں جبکہ آگ
پر قابو پالیا گیا ہے۔
مرنے والوں میں ایک شخص کی شناخت 15 سالہ شکیل اور دوسرے کی 30 سالہ طالب
کے نام سے ہوئی ہے، دونوں افراد کا تعلق پاک پتن سے ہے، 3 نامعلوم افراد
بھی دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوئے، جب کہ عمارت میں پھنسنے والے 5 بے ہوش
افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
پولیس نے برکت مارکیٹ میں آتشزدگی کا شکار ہونے والے پلازا کے مالک کو
حراست میں لے لیا ہے، حراست میں لئے گئے شخص کا نام علیم خان معلوم ہوا ہے۔
ریسکیواہلکاروں کے مطابق آگ لگنے کی حتمی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے تاہم 2
گھنٹوں کی سر توڑ کوششوں کے بعد آگ پر قابوپالیا گیا ہے جب کہ عمارت کے
اوپری حصے میں قائم دفاتر وغیرہ کو چیک کرنے کا عمل جاری ہے۔
اس موقع پر میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کا کہنا تھا واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھیں ۔
عمارتوں کی تعمیر سے متعلق بنائے جانے والے قوانین کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے میئر لاہور کا کہنا تھا