کوئٹہ ،سریاب میں مقامی سطح پر بنائی گئی کراٹے اکیڈمی کے کھلاڑی دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں
کوئٹہ سریاب میں مقامی سطح پر بنائے گئی کراٹے اکیڈمی سے نکلنے والے کھلاڑی
آج دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں،سریاب کراٹے کلب میں
نوجوانوں کو کراٹے کی تربیت دی جاتی ہے ،اب تک کئی کھلاڑی اس اکیڈمی سے
تربیت حاصل کر کے انٹرنیشنل سطح پر اپنی کامیابی کا لوہا منوا چکے ہیں ،یہ
اکیڈمی نہ صرف نوجوانوں کو کراٹے کا اعلی ہنر سکھاتی ہے بلکہ انھیں اگے
بڑھنے کی ہمت بھی دیتی ہے۔
سریاب کراٹے کلب میں اس وقت ہزاروں کی تعداد میں نوجوان باکسنگ کی تربیت حاصل کر رہے ہیں ۔
سریاب کراٹے کلب کے مالک عبدالوحید نے سریاب کراٹے اکیڈمی کے حوالے سے
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس اکیڈمی سے تربیت
پانے والے کئی کھلاڑی انٹرنیشل سطح پر اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر
چکے ہیں ،سریاب کراٹے اکیڈمی سے نکل کر بیرون ملک جانے والے کھلاڑیوں نے
گولڈ ،سلورمڈل بھی حاصل کیئے ہیں ۔
عبدالوحید کا حکومتی سطح پرتعاون کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ
حکومتی سطح پر کوئی تعاون نہیں کیا گیا ۔اگر حکومت کا تعاون ملا تو آنے
والے دنوں میں مزید بہترین کھلاڑی ابھر کر سامنے آسکتے ہیں ۔
ایک کھلاڑی گل محمد نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب تک پاکستان کے تمام ہی
صوبوں میں اپنی پرفارمنس دیکھا کر گولڈ اور سلور مڈل اپنے نام کر چکے ہیں
،آئندہ بھی اندرون اور بیرون ملک اپنی بہترین پرفارمنس دیکھا کر ملک وقوم
اور اکیڈمی کا نام روشن کریں گے ۔