بہاولپور، جموں کشمیر موومنٹ کی جانب سے بھارت کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
بہاولپور جموں کشمیر موومنٹ کی جانب سے کشمیر میں شہید ہونے والے شہداء سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
پریس کلب کے سامنے کئے جانے والے احتجاج میں جموں کشمیر موومنٹ کارکنان نے شرکت کی،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف اور کشمیر کی آزادی کے نعرے درج تھے،مظاہرین نے بھارتی پرچم کو پیروں تلے روند کر اپنے غصے کا اظہار بھی کیا،اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے بھارت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ کشمیر میں جاری بربریت کے خلاف فوری ایکشن لے اور بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کو بند کرائے اور کشمیری عوام کو انکا حق خود ارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔