اسلام آباد، جنرل پرویز مشرف نے دو بار آئین توڑ کر قانون کی خلاف ورزی کی،لیکن کسی نے بھی مشرف سے سوال نہیں کیا،کیپٹن صفدر
سابق وزیر اعظم کے داماد اور لیگی رہنما کیپٹن صفدر کو کہنا ہے کہ جنرل
پرویزکے ساتھ نرم گوشہ رکھنے والوں نے پاکستان کے آئین کے ساتھ زیادتی کی
ہے ،اگر آئین اسی طرح ٹوٹتے رہے تو یہ ملک کیسے چلے گا۔
اسلام آباد احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ نمائندے سے گفتگو کرتے
ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ جنرل پرویزکے ساتھ نرم گوشہ رکھنے والوں نے
پاکستان کے آئین کے ساتھ زیادتی کی ہے ،اگر آئین ایسی طرح ٹوٹتے رہے تو یہ
ملک کیسے چلے گا۔
کیپٹن صفدر نے اعتزاز احسن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ذرائع ابلاغ عامہ
کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہ اعتزاز احسن نے ذوالفقار علی بھٹو کے
نظریئے کو پیروں تلے روند کر سینیٹ میں جو کیا اس کے بعد اعتزاز احسن کو
سیاست ہی چھوڑ دینی چاہیئے ۔
کیپٹن صفدر نے جنرل پرویز مشرف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنرل
پرویز مشرف نے دو بار آئین توڑ کر قانون کی خلاف ورزی کی ۔لیکن کیسی نے بھی
جنرل پرویز مشرف سے سوال نہیں کیا،جنرل پرویزکے ساتھ نرم گوشہ رکھنے والوں
نے پاکستان کے آئین کے ساتھ زیادتی کی ہے ،اگر آئین ایسی طرح ٹوٹتے رہے تو
یہ ملک کیسے چلے گا۔