پشاور،سرکاری اداروں کے انجینئرز کا مظاہرہ ،ترقیاتی منصوبوں پر کام بند کرنے کی دھمکی
خیبر پختونخواہ ایسوسی ایشن اف گورنمنٹ انجینئیرز کے زیر اہتمام پشاور پریس
کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز
اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے، مظاہرے میں
صوبے بھر کےانجینئیرز نےشرکت کی ۔
مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ان کے مطالبات
جلد از جلد مانے جائے بصورت دیگر وہ قلم چھوڑ ہڑتال پر مجبور ہو جائینگے
جبکہ مظاہرین نے کے پی کے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو روکنے کی دھمکی بھی
دی ہے۔
مظاہرین نے انجینئرز کےا سکیل میں اپ گریڈیشن ،پروفیشنل الاونس کا اجرا
اور بی ٹیک میں گریڈ سترہ اور اٹھارہ میں غیر قانونی کوٹے کے خاتمہ کا
مطالبہ کیا ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انجینیئر
شاکر حبیب کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو سوبے بھر
میں جاری ترقیاتی کاموں کو بند کر دیں گے۔