کوئٹہ،صدر مملکت ممنو ن حسین دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
صدر مملکت ممنو ن حسین دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے جہاں وزیراعلی بلوچستان نے ان کا استقبال کیا۔
صدر مملکت ممنون حسین دوروزہ دورے پر خصوصی طیارے میں کوئٹہ ایئر پورٹ پہنچے جہاں وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ،صوبائی وزراء میر عاصم کر د گیلو،طاہر محمود خان ،وزیراعلی کے مشیران شہزاد صالح بھوتانی ،میر ضیاء اللہ لانگو، میر اورنگزیب کھیتران ،رکن صوبائی اسمبلی سردار در محمد خان ناصر ،آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری ، ڈ ی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے ان کا استقبال کیا ۔
صدر مملکت (آج) سردار بہادر خان ویمن یو نیورسٹی کی سالانہ تقسیم اسناد کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت بھی کرینگے ۔