Apr 03, 2018 10:17 pm
views : 410
Location : Garhi Khuda Bakhsh
Garhi Khuda Bakhsh - CM Sindh Syed Murad Ali Shah Media Talk
گڑھی خدا بخش، ایک ڈکٹیٹر 11 سال ملک پر قابض رہا جبکہ آج بھی اسکی باقیات سے جان نہیں چھڑا پائے،وزیر اعلیٰ سندھ
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایک ڈکٹیٹر 11 سال ملک پر
قابض رہا جبکہ آج بھی اسکی باقیات سے جان نہیں چھڑا پائے شہید ذوالفقار
علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے مشن کو آگے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔
مراد علی شاہ نے گڑھی خدا بخش میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ
کا کہنا تھا کہ ایک ڈکٹیٹر 11 سال ملک پر قابض رہا جبکہ آج بھی اسکی
باقیات سے جان نہیں چھڑا پائے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے
مشن کو آگے مشن کو آگے بڑھائیں گے اور عوام کی خدمت کے عزم پر پورا اتریں
گے۔
مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے دیہی اور شہری علاقوں میں دس دس
گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے جس کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔