کوئٹہ،دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث تحریک طالبان کا دہشت گرد فضل الحق کو گرفتار
سیکیورٹی فورسز نے اہلکاروں پر حملوں سمیت دہشت گردی کے دیگر واقعات میں
ملوث تحریک طالبان کے دہشت گرد فضل الحق کو گرفتار کرلیا ہے،وزیراعلی
بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہاہےکہ بلوچستان میں پرتشددواقعات کی تحقیقات
ہورہی ہیں،نہیں چاہتےکہ بلوچستان میں دوبارہ انتشارپھیلے،وزیراعلیٰ
عبدالقدوس کاکہناتھاکہ دہشتگردی میں مقامی لوگوں کوبھی استعمال
کیاجارہاہے،کوئٹہ میں گذشتہ روزایک ہی خاندان کے4افرادکے قتل کی تحقیقات
ہورہی ہیں،وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ اس بات کا جائزہ لیاجارہاہےکہ اس واقعے
میں کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں یاکچھ اورمعاملہ ہے۔
وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان سے تعلق
رکھنے والے دہشت گرد فضل الحق کو گرفتار کرلیا گیا ہے،دہشتگردفضل الحق
کاتعلق کوئٹہ کےعلاقےشیخ ماندہ سےہے،دہشتگرد نےخودکش دھماکوں سمیت دہشتگردی
کی11وارداتوں کااعتراف کیاہے،ملزم نے فورسز پر حملوں سمیت دہشت گردی کے 11
واقعات کا اعتراف کیا ہے ملزم افغانستان میں تربیت حاصل کرنے والے 6 رکنی
گروپ کا رکن ہے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ افغانستان کے علاقے اسپن بولدک میں دہشت گردی کے مراکز
ہیں اس لیے بلوچستان سے افغان مہاجرین کا انخلا چاہتے ہیں، وفاق اس معاملے
میں اقدامات کرے کیوں کہ مہاجرین کی آڑمیں افغانستان سے دہشت گرد بھی آتے
ہیں۔
سرفرازبگٹی نےمزید بتایاکہ افغان اوربھارتی خفیہ ادارےملکربلوچستان میں
دہشتگردی کرارہےہیں، افغان حکومت،افغان خفیہ ایجنسی دہشتگردوں کی سرپرستی
کررہی ہے۔