پشاور،ضلعی کانسل کا اجلاس ایک بار پھر ہنگامہ آرائی کی نذر
ضلعی کونسل پشاور کااجلاس طویل مدت بعد شروع ہوا تو ایک بار پھر ہنگامہ
آرائی کی نظر ہوگیا،فنڈز نہ ملنے پرضلعی ممبر نور ولی احتجاجاً ڈائس پر چڑھ
گئے،جبکہ دنیا بھر میں جاری مسلمانوں پر مظالم کے خلاف بھی ضلعی ممبران
نے واک آوٹ کیا ،اجلاس میں دودھ ،پولٹری اورگوشت کی دکانوں پر صفائی
ستھرائی کے حوالے سے قرار داد بھی منظور کی گئی ۔
اجلاس کے دوران تہکال سے تعلق رکھنے والے ضلعی ممبر نور ولی خان ڈائس پر
چڑھ گئے اور انوکھے انداز میں احتجاج ریکارڈ کروایا،کوینئر نے اجلاس کل دن
10بجے تک ملتوی کردیا۔
ایوان میں کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم اورفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی
پر ممبران نے واک آوٹ کیا جبکہ ممبران نے کونسل ہال کے باہر اسرائیلی
پرچم بھی نذر آتش کیا۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سٹی ناظم پشاور عاصم ارباب کا کہنا تھا