پشاور،پاکستان زندہ باد موو منت کی جانب سے پاک فوج کے حق میں جلسہ
پاکستان زندہ بادمومنٹ کے زیر اہتمام پشاور بچگی روڈ میں پاک فوج کے حق میں جلسہ کا انعقاد کیا گیا جلسے میں شریک کارکنان کیلئے ملی نغموں کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے ،جلسے کی قیادت ایم پی اے جاوید نسیم نے کی ۔
کارکنان چارسدہ،بنوں،مردان سمیت دیگر اضلاع سے ریلیوں کی صورت جلسہ گاہ پہنچے جبکہ فاٹا عمائدین کے علاوہ پی ٹی آئی کی منحرف ایم این اے عائشہ گلالئی بھی جلسے میں شریک ہوئیں۔
پاکستان زندہ باد مومنٹ کے ایم پی اے جاوید نسیم نے جلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں رہ کر پاکستان کی مخالفت نہیں ہو سکتی،پاکستان لاکھوں جانوں کی قربانیوں سے وجود میں آیا ہے،پاکستان سازشوں کے لئے نہیں بنا،پاکستان قائم رکھنے کے لئے پاک فوج کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔