کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،262 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسر ے روزبد ھ (4اپریل
2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 262 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 46275 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا
ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 297 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 200 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،87 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ10 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔