Apr 04, 2018 04:32 pm
views : 493
Location : Ghulam Ahmad Bilour House
Peshawar- ANP Senior Leader Ghulam Ahmad Bilour addresses
پشاور ، این اے 1 کو پشاور سے منتقل کرنا شہر کی تاریخی حثیت کو ختم کرنے کے مترادف،غلام احمد بلور
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلور نے کہا کہ این
اے ون کو پشاور سے منتقل کرنا شہر کی تاریخی حثیت کو ختم کرنے کے مترادف ہے
۔ فاٹا انضمام میں تاخیر اور پختونوں کے حقوق کے حصول کے لیئے اے پی سی
بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلورنے پشاوربلور ہاوس میں سماجی رہنماووں سے ملاقات کی ۔
ملاقات کے بعد غلام بلور کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے
ہوئے کہنا تھا کہا کہ اے این پی کی سیاست کبھی ختم نہیں ہوگی،ہم نے صوبےکی
بحالی میں قربانیاں دی۔ این اے ون کو پشاورسے منتقل کرنا شہر کی
تاریخیحیثیت ختم کرنےکے مترادف ہے ۔
غلام بلور نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے درخواست دی ہوئی ہے
کہ پشاور کو این اے ون ہی رہنے دیا جائے۔ صوبےمیں کرپشن کو ختم کرنے کے
حوالے سے غلام بلور کا کہنا تھاکہ کرپشن کو ختم کرنے کے دعویدارآج خود
کرپشن میں ڈوب گئے۔
فاٹا انضمام کے حوالے سے غلام بلو نے کہا کہ فاٹا انضمام میں تاخیر اور
پختونوں کے حقوق کے حصول کےلیئے اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی غلام بلور نے وزیر اعظم اور
چیف جسٹس کے درمیان ہونے والی ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ۔غلام بلور نے
کہا پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ
بناتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں عمران خان بکے اور زرداری نے لوگوں کو
خریدا۔اے این پی ہار جیت پر یقین رکھتے ہے اسلئےسینیٹ چیئرمین کی جیت
کوتسلیم کیا ہے۔