اسلام آباد،عدالت نے عمران خان کو بنی گالہ کیس میں ریگولرائز یشن کے آرڈر جاری کردیے ہیں جو کھلا تضاد ہے،نوا ز شریف
سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عدالت نے عمران خان کو بنی گالہ کیس میں ریگولرائز یشن کے آرڈر جاری کردیے ہیں اور ہمارے ساتھ عدالت کو جو رویہ ہے وہ سب کے سامنے ہے یہ کھلا تضاد ہے۔
احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ممبر قومی اسمبلی کیپٹن (ر)محمد صفدر کے خلاف دائر ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی ہے ،جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کے بیان پر وکیل صفائی خواجہ حارث نے جرح مکمل کر لی ہے،بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی اس موقع پر محمد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔
نواز شریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو بنی گالہ کیس میں ریگولرائز یشن کے آرڈر جاری کردیے ہیں اور ہمارے ساتھ عدالت کو جو رویہ ہے وہ سب کے سامنے ہے یہ کھلا تضاد ہے۔