Apr 04, 2018 08:37 pm
views : 551
Location : CM Secritariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets Owais Lagari
لاہور ، وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے ملاقات کی ۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب میں عوام کی
فلاح و بہبود کیلئے ترقیاتی منصوبوں اور مختلف پروگرامز کی پیش رفت پر
تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا جنوبی پنجاب کو آبادی کے
تناسب سے زیادہ وسائل فراہم کئے گئے ہیں۔ ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب کے
عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے میگاپراجیکٹس کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا
ہے۔دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کیلئے اربوں روپے کے وسائل صرف کئے گئے
ہیں۔
محمد شہبازشریف نے کہاآج جنوبی پنجاب کے دیہی علاقوں میں ہزاروں کلومیٹر
کارپٹڈ سڑکیں بچھائی گئی ہیں۔پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں جنوبی پنجاب کی
ترقی اور خوشحالی کیلئے ایسے اقدامات نہیں کئے گئے جو ہم نے کئے ہیں۔میں
جنوبی پنجاب کے عوام کی خدمت کی ذمہ داری اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ جنوبی پنجاب
کی ترقی اور خوشحالی کے پروگراموں پر پیش رفت کی ذاتی طور پر نگرانی کر
رہا ہوں۔
وزیراعلی پنجاب نے کہاماضی کے حکمرانوں نے اپنے دور میں جنوبی پنجاب کے
عوام کو بری طرح نظرانداز کیا۔ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے مسائل کو
حل نہیں کیا۔ آج جنوبی پنجاب بھی پنجاب کے بڑے شہروں کی طرح ترقی اور
خوشحالی کے سفر پر گامزن ہے۔