Apr 04, 2018 10:10 pm
views : 518
Location : Women University
Quetta- President Mamnoon Hussain addresses to Women University Convocation
کوئٹہ: صدر مملکت ممنون حسین کا سردار بہادر خان(ایس بی کے) ویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب
صدر مملکت ممنو ن حسین کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے اور
نوجوان اس کے معمار ،بلوچستان کی آزمائش کا دور بیت گیا، اب خوشحالی کا
دروازہ کھلے گا ،گوادر پورٹ اور اقتصادی راہداری تاریخ کا دھارا بدل دے گی۔
صدر مملکت ممنون حسین کا سردار بہادر خان(ایس بی کے) ویمن یونیورسٹی کے
کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ روزگار کے لاتعداد مواقع نوجوانوں
کو گھر کی دہلیز پر ملیں گے،اقتصادی راہداری سے پیدا ہونے والے مواقع سے
فائدہ اٹھانے کیلیے تعلیمی ادارے بہترین ورک فورس تیار کریں،پبلک سروس کے
امتحانات میں بلوچستان کی طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل ۔
صدر ممنون حسین نے کہا طالبات کی صلاحیتیں پروان چڑھانے کے سلسلے میں ایس
بی کے یونیورسٹی قابل مبارکباد ہے ،بہادر خان یونیورسٹی کی طالبات نے جان
کی قربانی دے کر دہشتگردی کو شکست دی،بلوچستان کے تعلیمی ادارے سیاحت اور
ہوٹلنگ سمیت تمام جدید علوم کے ماہرین تیار کرنے پر بھرپور توجہ دیں۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو چینی زبان سکھانے کے لیے
ایوان صدر نے اپنی گرانٹ سے نما یونیورسٹی کا کیمپس بنوا دیا ،بلوچستان کے
عوام سیاسی حالات اور عالمی سازشوں کو خوب سمجھتے ہیں،بلوچستان کے عوام
دازشوں کو ناکام بنا کر اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنا لیں ،حقیر مفادات سے
بلند ہو کر قومی ترقی کے لیے کام کیا جائے۔
ممنون حسین نے مزید کہا کہ پاکستانی بچیاں تعلیم کے لیے دنیا بھر میں جائیں
لیکن اجنبی تہذیبوں کی اندھی تقلید سے بچیں،بلوچستان میں سو فیصد امن بحال
کردیا گیا ، بلوچستان کے لوگوں نے امن کے لیے بہت قربانیاں دیں ، اب ماضی
کی تلخیوں کو فراموش کر کے آگے بڑھنے کا وقت ہے۔