اسلام آباد، ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی یہ ملک کی سیاہ تاریخ ہے،مریم نواز
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی یہ ملک کی سیاہ تاریخ ہے،ملک کے وزیر اعظم اور عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کو پھانسیاں دینے، ان پر مقدمات بنانے،ان کو جلا وطن کرنے اور ان کو ان کے خاندان سمیت دھمکانے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہئیے۔
احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ممبر قومی اسمبلی کیپٹن (ر)محمد صفدر کے خلاف دائر ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی ہے ۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی یہ ملک کی سیاہ تاریخ ہے،ملک کے وزیر اعظم اور عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کو پھانسیاں دینے، ان پر مقدمات بنانے،ان کو جلا وطن کرنے اور ان کو ان کے خاندان سمیت دھمکانے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہئیے۔