مظفر آباد ، ظلم اور جبر سے حق خودارادیت کی جدوجہد کو روکنا ممکن نہیں،شاہد خاقان عباسی
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیر کی صورتحال کے
لیے خصوصی نمائندہ مقرر کرے۔ ریاستی عوام کی جدوجہد آزادی کو دہشتگردی سے
نہیں جوڑا جاسکتا، ظلم اور جبر سے حق خودارادیت کی جدوجہد کو روکنا ممکن
نہیں۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آزاد کشمیر کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی عروج پر چکی ہے ۔شوپیا میں سفاک
ہندوستانی فوج نے ۷۱ سے زائد معصوم کشمیریوں کو شہید کردیا۔انسانی حقوق کی
دھجیاں بکھیرتے ہوئے نہتے احتجاج کرنے والوں پر ظلم و ستم کا ایک اور سلسلہ
شروع ہوا۔جس میں اب تک دو سو زائد شہری زخمی ہوچکے ہیں۔وزیر اعطم نے کہا
کہ ہندوستان کاوحشیانہ قتل عام معصوم کشمیریوں کی زباں بندی کی ناکام کوشیش
ہے ۔جو کہ ایک بار پھر ہندوستان کی کشمیر میں انسان سوز پالیسی کا پردہ
چاک کرتا ہے۔
کشمیر میں معمولات زندگی کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اس
وقت بھی مقبوضہ کشمیر میں معمولات زندگی متاثر ہے ۔تمام ذرائع مواصلات بند
ہیں ۔ہندوستان کی جانب سے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کی کوشیش کی جارہی ہے
۔کرفیو کی وجہ سے خوراک و ادویات کی قلات کا سامنا ہے ۔
وزیراعظم کا کہنا ہے ریاستی عوام کی جدوجہد آزادی کو دہشتگردی سے نہیں جوڑا
جاسکتا، ظلم اور جبر سے حق خودارادیت کی جدوجہد کو روکنا ممکن نہیں۔ انہوں
نے مطالبہ کیا کہ بھارت یو این فیکٹ فائنڈنگ مشن کو کشمیر جانے کی اجازت
دے اور یو این سیکرٹری جنرل کشمیر کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ وزارت خارجہ، سفارتی مشنز اور سلامتی کونسل کی
قراردادوں پر عملدرآمد کرانے کے لیے متحرک ہیں، بھارتی جارحیت کا سامنا
کرنے والے مقبوضہ کشمیر کے عوام قابل قدر ہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی
حقوق کی خلاف ورزیوں کو دنیا میں اجاگر کیا جائے گا۔