Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 04, 2018 11:00 pm views : 550

Location : Different Areas

Karachi- Demand of Drinks, Increases as Summer Starts
  • Urdu

کراچی،گرمی کی شدت کے باعث مشروبات کی مانگ میں اضافہ

کراچی کے موسم نے انگڑائی کیا لی شہر کے باسیوں کو ٹھنڈے ٹھنڈے مشروبات کی یاد آگئی ۔گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیئے شہریوں نے مشروبات کے ٹھیلوں کا رخ کرلیا ۔گنے کے رس اور ستو کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔
شہر قائد میں سورج نے قہر برسایا تو گرمی کے ستائے شہریوں کو ٹھنڈے ٹھنڈے مشروبات کی یاد آگئی ۔ایک طرف غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ تو دوسری جانب بدلتے موسم نے شہرکے باسیوں کو بے حال کردیا ۔سخت گرمی کی شدت سے بچنے اور پیاس بجھانے کے لیئے شہریوں نے گنے کے رس ،ستو اور دیگرمشروبات کے ٹھیلوں کا رخ کرلیا۔گرمی آتے ہی گنے کے رس اور ستو کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ۔ٹھنڈا ٹھار اور میٹھا میٹھا گنے کا رس شہریوں کے لیئے راحت و تسکین کا باعث ہے ۔گرمی میں گنے کا رس پی کر شہری نہ صرف مزے لے رہے ہیں بلکہ بھرپور لطف اندوز ہورہے ہیں ۔
ایک شخص وقاص نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گرمی میں گنے کا رس جسم کو راحت بخشتا ہے گنے کا رس پی کر گرمی کا احساس کم ہوجاتا ہے ۔
ایک اور شخص ہاشم امالہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں بڑھتی گرمی کے باعث گنے کے رس کا استعمال کرتے ہیں ۔موسم تبدیل ہوتے ہی مشروبات کے ٹھیلے تو سج جاتے ہیں ساتھ ہی ساتھ ان کی مانگ بھی بڑھ جاتی ہے ۔گرمی سے بچنے کے لیئے زیادہ سے زیادہ مشروبات کا استعمال تو کریں ساتھ ہی احتیاطی تدابیر کا بھی خاص خیال رکھیں ۔
بلوچستان سے آئے ہوئے ایک شخص محمد حسین نے کہا کہ کراچی میں بجلی کی آنکھ مچولی نے تو پریشان کیا ہی ساتھ ہی موسم نے بھی پسینے نکال دیئے پیاس بجھانے اور گرمی سے بچنے کے لیئے مشروبات کا استعمال کرتے ہیں ۔
ستو کے مزے لیتے ایک شخص ارشاد کا کہنا تھا کہ کراچی کی گرمی کا مقابلہ کرنے کے لیئے ستو کا استعمال کرتے ہیں ستو کا شربت پی کر چست وتوانا ہو جاتے ہیں ۔ستو کا شربت نہ صرف گرمی کو کم کرتا ہے بلکہ صحت کے لیئے بھی بہت اچھا ثابت ہوتا ہے ۔

Recent News

Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office 1:44
Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office
Mar 26, 2026 05:00 pm
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach 1:56
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach
Mar 26, 2026 04:00 pm
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif 1:17
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif
Mar 26, 2026 03:30 pm
Mass Wedding Ceremony 2:38
Mass Wedding Ceremony
Mar 26, 2026 02:30 pm
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed 1:03
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed
Mar 26, 2026 01:00 pm
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate 1:02
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate
Mar 26, 2026 12:00 pm
Fresh Alert for Karachi 1:07
Fresh Alert for Karachi
Mar 26, 2026 11:00 am
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved