اسلام آباد، عمران خان نے
سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے الزام پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے
خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے الزام پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ہے، جس میں وزیر اعظم کو طلب کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ سے متعلق بیان پر وزیراعظم کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ہے، جس میں وزیراعظم کو الیکشن کمیشن میں بلانے اور ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نے الزام عائد کیا ہے کہ چیئرمین سینٹ الیکشن میں خرید و فروخت ہوئی ،شاہد خاقان عباسی ملک کے چیف ایگزیکٹو ہیں ان کے بیان کی اہمیت ہے ،الیکشن کمیشن وزیراعظم کے بیان پر ایکشن لے کرانہیں طلب کرے اوروزیراعظم اپنے بیان سے متعلق تمام ثبوت الیکشن کمیشن میں پیش کریں، درخواست گزار کی جانب سے درخواست کے ساتھ وزیراعظم کے بیانات کی کاپی بھی منسلک کی گئی ہے۔