پشاور، مقامی تاجروں کی بی ار ٹی اور ہیری ٹیج منصوبے کے خلاف پریس کانفرنس
پشاورپریس کلب میں تاجروں نے بی ار ٹی اور ہیری ٹیج منصوبے کے خلاف پریس
کانفرنس کی ۔ تاجروں کے مرکزی رہنما ڈاکٹر افتخار حسین نے کہا کہ حکومت کی
جانب سے بی ار ٹی منصوبے اور ہیری ٹیج منصوبے کی وجہ سے متاثر تاجروں کی
مالی معاونت کے حوالے سے کیئے گئے وعدے کھوکھلے ثابت ہوئے ۔
پشاورپریس کلب میں تاجروں نے بی ار ٹی اور ہیری ٹیج منصوبے کے خلاف پریس
کانفرنس کی ۔ تاجروں کے مرکزی رہنما ڈاکٹر افتخار حسین کا ذرائع ابلاغ عامہ
کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ بی ار
ٹی منصوبے اور ہیری ٹیج منصوبے کی وجہ سے جو تاجر متاثر ہوئے ہیں ان کو
مالی معاونت کرینگے لیکن اس منصوبے کا ٹائم بھی پورا ہونے کو ہے اور اس پر
کام مکمل نہیں ہوا ۔ اس علاقے میں دکانداروں کو مشکلات کا سامنا ہے اور
حکومت کی جانب سے تاجروں کو معاوضہ ادا کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔
تاجر پشاور ڈسٹرکٹ کے پریزیڈنٹ شاہد خان نے آر بی ٹی اور ہیری ٹیج منصوبے
کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ اگر چار ماہ
میں کام مکمل نہ ہوا تو تاجروں کو پر ڈے کے حساب سے دو لاکھ روپے ادا کیئے
جائیں گے لیکن حکومتی وعدے کھوکھلے ثابت ہوئے ۔
شاہد خان نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیں وعدے کے مطابق معاوضہ عطا کرے ۔ ورنہ ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہو جاینگے ۔