جگت پیر، محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے اونٹ کی نسل کی حفاظت کے لیئے ایک دلچسپ اور منفرد مقابلے حسن کاانعقاد
محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے صحرائے چولستان کے علاقے
جگت پیر میں اونٹ کی نسل کی حفاظت کے لیئے ایک دلچسپ اور منفرد مقابلے حسن
منعقد کیا گیا ۔
صحرائے چولستان میں ہوا ایک منفرد اور دلچسپ مقابلہ حسن جس میں خواتین نہیں
بلکہ اونٹوں نے اپنے حسن کے جلوے دیکھا کر عوام کو حیران کردیا ۔
چولستان کے لوگ اونٹوں کے مقابلے میں گہری دلچسپی لیتے ہیں اور ان مقابلوں
کے لیے سالہا سال سے اپنے جانور تیار کرتے ہیں اس سال محکمہ لائیو سٹاک
اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر ربنواز کوثر نے اونٹ کی نسل کی حفاظت کے
لیے منفرد اور دلچسپ مقابلہ حسن کا انعقاد کروایا جس میں بہاولپور کے تینوں
اضلاع سے سات سو سے زائد اونٹوں نے حصہ لیا جن کے درمیان جینس اور نسل کے
لحاظ سے الگ الگ مقابلے منعقد ہوئے فائنل مرحلے کے لیے 121 اونٹ منتخب ہوئے
جن کے مابین خوبصورتی کے کانٹے دار مقابلے ہوئے جس میں ان اونٹوں کی
مجموعی خوبصورتی اور چال ڈھال کو ماہرین نے خوب پرکھا اونٹ مالکان اپنے
جانوروں کے ساتھ ججز پینل کے سامنے جانور لاتے رہے ۔اس مقابلے میں حصہ لینے
والے اونٹ اپنے اداؤں کے جلوے بکھیرتے رہے ۔ان اونٹوں کو دیکھنے کے لیئے
عوام کی بڑی تعداد موجود تھی ۔اس مقابلے میں یزمان سے تعلق رکھنے والے
اونٹوں اور اونٹنیوں نے میدان مار لیا۔ حقنوازکے اونٹ نے پہلی محمد صالح کے
اونٹ نے خوبصورتی میں دوسری جبکہ نور احمد کے اونٹ نے خوبصورتی میں تیسری
پوزیشن حاصل کی ۔ان مقابلوں میں یزمان کے محمد صالح کی بریلا نسل اونٹنی
پہلے حقنواز کی اونٹنی دوسرے اور محمد منظور کی اونٹنی تیسرے نمبر پر رہی ۔
اس موقع پر محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر ربنواز کوثر
نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مقابلوں
کے انعقاد سے نہ صرف جانوروں کے متعلق معلومات ملتی اور جانوروں او خصوصا
اونٹوں کی نسل کے بارے میں اگاہی بھی فراہم ہوتی ہے۔