پشاور،ضلع نوشہرہ کے علاقے نندرک کے رہائشیوں کا وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
ضلع نوشہرہ کے مکینوں کی جانب سے نوشہرہ میں زرعی زمین پر ہاوسنگ سوسائٹی بنانے پر وزیر اعلیٰ کے پی کےکے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
پشاور پریس کلب کے سامنے کئے جانے والے مظاہرے کی قیادت سیف الرحمن یونین کونسل ممبر تحصیل مغلکی کر رہے تھے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے ۔
مظاہرین نے صوبائی حکومت اور وزیر اعلی کے خلاف نعرہ بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ان کی زمینو ں پر حکومت قبضہ کر کے سی پیک ہاؤسنگ سوسائٹی اور میگا سٹی بنانا چاہتی ہے جس کی وہ سخت مخالفت کر تے ہیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ 37000 افراد کی آبادی پر مشتمل علاقہ ہے اور کے پی حکومت ایک لاکھ دس ہزار کنال زرعی زمین پر قبضہ کر کے میگا سٹی بنانا چاہتی ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے، حکومت اس طریقے سے ان کے بچوں کا رزق چھیننا چاہتی ہے،حکومت اس اقدام کو واپس لے ۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کونسل ممبر تحصیل مغلکی سیف الرحمن
سیف الرحمان نے حکومت سے زمین چھوڑنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا