کوئٹہ ، وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت اجلاس
کوئٹہ میں وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت اجلاس
منعقد کیا گیا۔میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں صحت وصفائی اور
شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر مؤثر
اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ بدقسمتی سے ماضی میں حکومتوں اور نہ ہی
متعلقہ اداروں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔
کوئٹہ میں وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت اجلاس
منعقد کیا گیا ۔اجلاس میں شہر کی صفائی کی صورتحال، ٹریفک کے مسائل کے
حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری، آئی
جی بلوچستان، کمشنر کوئٹہ نے شرکت کی ۔
وزیر اعلی بلوچستان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارالحکومت
کی حیثیت سے کوئٹہ شہر میں صحت وصفائی اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی
فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔
میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں حکومتوں اور نہ ہی
متعلقہ اداروں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔وزیر اعلی بلوچستان نے مزید کہا
کہ مسائل کے حل کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو صورتحال کبھی بھی بہتر
نہیں ہوسکے گی۔