Apr 05, 2018 06:30 pm
views : 661
Location : DIG West Office, Gulberg
Karachi- SSP Central Dr.Rizwan Ahmed Press Conference
کراچی ، ضلع وسطی پولیس کی کارروائیاں ، 476ملزمان گرفتار
مارچ میں ضلع وسطی پولیس نے جرائم کے خلاف کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ایس
ایس پی ضلع وسطی کا کہناہے کہ رواں ماہ کل476ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے قبضہ سے دو عدد کاریں ،اعدد ہائی روف ،ارکشہ اور 40موٹر سائیکلیں
اور طلائی زیورات بھی برآمد کیئے گئے ۔
کراچی ضلع وسطی پولیس رواں ماہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف رہی ایکشن میں
۔مارچ میں ضلع وسطی پولیس نے جرائم کے خلاف کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ضلع
وسطی پولیس کی جانب سے رواں ماہ جرائم کے خلاف ہونے والی کاروائیوں کی
رپورٹ جاری کردی گئی ۔
ایس ایس پی ضلع وسطی ڈاکٹر رضوان نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندگان کو رواں
ماہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہونے والی کاروائیوں کی تفصیل بتاتے ہوئے
کہا کہ رواں ماہ کل476ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے دو عدد
کاریں ،اعدد ہائی روف ،ارکشہ اور 40موٹر سائیکلیں اور طلائی زیورات بھی
برآمد کیئے گئے ۔ان میں 27گروپ ایسے شامل ہیں جو گھروں میں واردات،اسٹریٹ
کرائم اور گاڑیاں اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ایس ایس
پی ضلع وسطی نے کہا کہ 103افراد منشیات میں پکڑے گئے۔
ایس ایس پی ضلع وسطی ڈاکٹر رضوان نے پکڑے گئے گروپس کے حوالے سے بات چیت
کرتے ہوئے کہا کہ ایک رکشہ گروپ جس نے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں لوٹ
مار کا بازار گرم کر رکھا تھا اس کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔یہ گروپ افراد
پر مشتمل ہے۔یہ رکشہ گروپ متعدد گھروں کی واردات میں ملوث ہیں۔
ڈاکٹر رضوان نے ایک اور جرائم پیشہ موٹرسائیکل گروپ کے حوالے سے بتاتے ہوئے
کہا کہ یہ موٹر سائیکل گروپ کئی جرائم پیشہ وارداتوں میں ملوث ہے۔اس گروپ
سے دس موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہیں ۔