اسلام آباد، نوازشریف اور اڈیالہ جیل کا فاصلہ کم ہورہا ہے،بابر اعوان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ نوازشریف ہم تمھارااوراورتمہاری کرپشن کاراستہ روکیں گے، نوازشریف اور اڈیالہ جیل کا فاصلہ کم ہورہا ہے۔
الیکشن کمیشن آفس کے باہر پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو میں نوازشریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نااہل نوازشریف کی کرپشن کا راستہ ہم روک کر کھڑے ہیں، نوازشریف اور اڈیالہ جیل کا فاصلہ کم ہورہا ہے اس لئے وہ پریشان نہیں ہلکان ہورہے ہیں۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی الیکشن کےایک دن کےالتواکی بھی حامی نہیں،انتخابات کے التوء کی سازش یاخواہش پوری نہیں ہوسکتی، رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ کل نوازشریف نےعوام اوراداروں کوکھلی دھمکی دی ہے، نوازشریف نے کہا جو راستے میں آئے گا نیست و نابود کردیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف ہم تمھارااوراورتمہاری کرپشن کاراستہ روکیں گے، نوازشریف آپ کتنےبہادرہیں پوری قوم جانتی ہے، سب کوپتہ ہےجب مشکل وقت آتاہےآپ بھاگ جاتے ہیں،بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف بہادر ہیں تو مودی کا نام لے کربھارتی فوج کی مذمت کریں۔