کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 457 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روزجمعرات (5اپریل 2018)
کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 457
پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 46560 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغاز
مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 361 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 175 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،162کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 24 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔