Apr 05, 2018 08:12 pm
views : 425
Location : Press Club
Lahore- Awami Pasban Protest
لاہور ،عوامی پاسبان کے زیر اہتمام مسلمانوں کے قتل پر آواز بلند کرنے کے لیئے احتجاجی مظاہرہ
لاہور میں عوامی پاسبان کے زیر اہتمام مسلمانوں کے قتل پر آواز بلند کرنے
کے لیئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے
شرکت کی ۔font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">
لاہور میں عوامی پاسباں کے زیر اہتمام کشمیر،شام اور افغانستان میں مسلمانوں کے قتل عام پرمذمت کرتے ہوئے مظاہرہ کیا گیا ۔
احتجاجی مظاہرے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔احتجاج کے شرکا نے
ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نہتے کشمیریوں اور
افغانستان میں معصوم بچوں کو نشانہ بنانے پر بھارت اور امریکہ کے خلاف نعرے
درج تھے ۔شرکا نے نہ صرف معصوم بچوں کی شہادت پر آواز بلد کی بلکہ سخت غم
وغصے کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر احتجاج میں شریک ایک شخص کا کہنا تھا کہ آج ہم نہتے کشمیریوں
اور افغانستان میں ڈیڑھ سو معصوم حافظ بچوں کی شہادت پرسراپہ احتجاج ہیں
۔افغانستان میں ہونے والے واقعہ پر حکومتی عہدیداروں نے چپ سادھ لی ۔