نوابشاہ،آصف زرداری کا مقابلہ کرنے سندھ میں آگیا ہوں،عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ آصف زرداری کا مقابلہ کرنے سندھ میں آگیا ہوں،اگلے 48 گھنٹے تک سندھ کےعوام کے ساتھ رہوں گا۔
نواب شاہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سندھ میں جوظلم ہوا وہ پاکستان میں کہیں نہیں ہوا، اندرون سندھ کے عوام پاکستان میں کسی بھی جگہ کےعوام سے پیچھے ہیں، ملک میں دو بیماریاں ہیں پنجاب میں کیوں نکالا؟ اور ایک سندھ کی سب سےبڑی بیماری آصف زرداری، انتقامی کارروائیاں کرکے عوام پر ظلم کیا جاتا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ زرداری تمہارا مقابلہ کرنا تمہارے گھر سے شروع کررہا ہوں، اگلے 48 گھنٹے تک سندھ کےعوام کے ساتھ رہوں گا،ایک فرعون پنجاب میں بیٹھاہے، ایک فرعون سندھ میں ہے، فرعونوں کا مقابلہ کرکےدکھاؤں گا، آصف زرداری بھٹو خاندان سےبالکل ایسے ہے جیسے کیپٹن صفدر شریف خاندان سے ہے۔