کراچی ، آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے مرکزی چیئر مین سید خالد شاہ کا پر یس کانفرنس سے خطاب
آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے مرکزی چیئر مین سید خالد
شاہ کے زیر اہتمام پریس کلب پر ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ۔
سید خالد شاہ نے کہا کہ ہر آنے والا نیا سال پرائیویٹ اسکولز ایسو سی ایشن
کے لیئے پریشانیوں میں اضافے کا باعث بن رہا ہے ۔تعلیمی بجٹ سے نجی تعلیمی
اداروں کی کوئی مالی مدد نہیں کی جاتی۔
آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے مرکزی چیئرمین سید خالد
شاہ کے زیر اہتمام پریس کلب پر ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ۔پریس
کانفرنس میں نجی تعلیمی اداروں کو درپیش اہم مسائل کو اجاگر کیا گیا ۔
سید خالد شاہ نے کہا کہ ہر آنے والا نیا سال پرائیویٹ اسکولز ایسو سی ایشن
کے لیئے پریشانیوں میں اضافے کا باعث بن رہا ہے ۔تعلیمی بجٹ سے نجی تعلیمی
اداروں کی کوئی مالی مدد نہیں کی جاتی ۔
آل پرائیویٹ اسکولزمنیجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے مرکزی چیئر مین نے کہا کہ
انڈسٹری پر لگائے گئے تمام ٹیکسسز اور چارجز نجی اداروں کے کھاتے میں ڈال
دیئے جاتے ہیں ۔
آل پرائیویٹ ایسوسی ایشن کے عہدیدار قسیم شاہ نے تعلیمی اداروں میں جون
جولائی کی فیسوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جون جولائی کی فیسوں کے
متعلق غلط اور غیر مصدقہ خبریں شائع کی جارہی ہیں ۔جو کہ ایک غیر فعال عمل
ہے ۔
سپریم کورٹ کی جانب سے کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں میں قائم نجی تعلیمی اداروں
کو شفٹ کرنے کے احکامات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے قسیم شاہ نے کہا کہ اگر
ان اسکولوں کو دوسرے علاقوں میں شفٹ کردیا گیا تو بچے تعلیم کہاں حاصل
کریں گے۔انہوں عدالت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں میں
پہلے سے قائم اسکولوں کو شفٹ کرنے کا نوٹس واپس لیا جائے تاکہ ان علاقوں
کے بچے معیاری تعلیم حاصل کرسکیں ۔