کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،372 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ (6اپریل 2018)
کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
372 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 46933 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج
صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 265 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 178 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،74 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 13 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔