اسلام آباد،ایمنسٹی سکیم لانے کا مقصد صرف کالے دھن کو سفید کرنا ہے ،اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی سکیم لانے کا مقصد صرف کالے دھن کو سفید کرنا ہے ،ایمنسٹی اسکیم عوام کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے ایمنسٹی سکیم کو معاشی قتل کے مترادف قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔
نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف سچ کہتے تھے منی لانڈرنگ اور کرپشن والا اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے کچھ نہیں کرتا۔
رہنما پی ٹی آئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے ایمنسٹی سکیم لانے کو معاشی قتل سے قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈیرھ ماہ قبل حکومت ختم ہونے سے پہلے معاشی شب خون مارا گیا،انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم لانے کا مقصد صرف کالے دھن کو سفید کرنا ہے۔
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ غریب آدمی کو فائدہ پہنچانے کے لیے کبھی کوئی ایسی سکیم نہیں آتی، وزیراعظم نے کل خود کہا آف شور کمپنی بنانا جرم نہیں، وزیراعظم نے آدھا سچ بولا، لیکن چھپ کر آف شور کمپنی نہیں بنائی جاسکتی،انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ، کابینہ اور میڈیا سے چھپ کر یہ کام کیا گیا، پرانی سکیم کی طرح اب بھی لوگوں کا کالا دھن سفید ہوگا۔