ملتان ،کینٹ بازار کے ڈیپارٹمنٹل سٹور میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
ملتان میں کینٹ بازار کے ڈیپارٹمنٹل سٹور میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے،جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔
کنٹونمنٹ بورڈ،فائر بریگیڈ ریسکیو 1122 کی گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا جبکہ اس موقع پر پاک آرمی کے دستے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ،تاہم کسی کو بھی عمارت کے پاس جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
آگ کے باعث کروڑوں روپے کے نقصان کا خدشہ ہے جبکہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ریسکیو حکام کے مطابق آگ کوپہلے درجے کی آگ قرار دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ڈیپارٹمنٹل سٹور میں لگنی والی آگ نے عمارت کی پانچوں منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی، ریسکیو کی 14 گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا، پولیس نے قریبی گھروں کو خالی کرانا شروع کر دیا۔