اسلام آباد، سب کیلئے ایک جیسا ماحول ہونا چاہیے ,عمران خان نے ہر چیز تسلیم کی انھیں رعایتیں دی جا رہی ہیں،نواز شریف
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کسی قیمت پر الیکشن ملتوی ہونے نہیں دیں گے,چیف جسٹس نے کل کہا کہ انتخابات ملتوی ہونے کی گنجائش نہیں اور ان کی باتیں اچھی لگیں,اگر چیف جسٹس شفاف انتخابات کا کہتے ہیں تو وہ نہیں ہونا چاہیے جس کی نشاندہی کی ہے اور وہ اپنے ایکشن سے بھی ثابت کریں۔
احتساب عدالت کے احاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ کو بلوچستان اسمبلی اور سینیٹ انتخابات کے واقعات کا ازخود نوٹس لینا چاہیے،سابق وزیراعظم نے کہا کہ حلقہ این اے 120 میں ہمارے لوگوں کو اٹھایا اور ورکرز نے آ کر خود بتایا کہ رات کے اندھیرے میں انہیں اٹھایا گیا اور انہیں چھوڑا بھی رات کے اندھیرے میں گیا،نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم سے کہا تھا کہ اٹھائے جانے والے کارکنوں کے معاملے کی انکوائری کریں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم انتخابات کسی صورت ملتوی نہیں ہونے دیں گے، سول سوسائٹی، قانون دان اور عوام بھی انتخابات کا التوا نہیں ہونے دیں گے. مجھے جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں جہاں بھی ہوں گا اور جہاں سے آواز دوں گا عوام نکلیں گے۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ سب کیلئے ایک جیسا ماحول ہونا چاہیے کیونکہ عمران خان نے ہر چیز تسلیم کی انھیں رعایتیں دی جا رہی ہیں جبکہ عوام کو پیغام دیتا ہوں کہ جو لوگ پیسے دے کر سینیٹر بنیں ان کو چھوڑ دیں۔