Apr 06, 2018 06:47 pm
views : 414
Location : Governorment College University
Lahore - Mishal Malik Press Conference
لاہور ، امن کی طرف جانے کے لیئے پہلے کشمیر کا مسئلہ حل کیا جائے ،مشال ملک
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے
نہتے کشمیریوں پر شدید ظلم کیا جارہا ہے ۔بھارت پوری پلاننگ کے ساتھ
کشمیریوں کو شہید کر رہا ہے۔امن کی طرف جانے کے لیئے پہلے کشمیر کا مسئلہ
حل کیا جائے ۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرلاہورمیں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلباو
طالبات سے خطاب کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ مشال ملک نے کشمیریوں کے
حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر شدید ظلم
کیا جارہا ہے۔شہیدوں کی لاشوں پر بھی گولیاں برسائی جارہی ہیں ۔بھارت پوری
پلاننگ کے ساتھ ساتھ کشمیریوں پر ظلم ڈ رہا ہے۔کشمیر کو آزادکرانا ہم سب
کے بس میں ہے ۔
مشال ملک نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہر فورم میں کشمیر
پر ہونے والے مظالم پر آواز اٹھانی چاہیے تاکہ کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے
مظالم کو روکا جاسکے ۔ہیومن رائٹس کا یہ سب اہم مضبوط کیس ہے۔نہتے کشمیریوں
کو مارا اور لڑکیوں سے زیادتی کی جارہی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے
گھروں کو جلایا جارہا ہے۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہ آج ہمیں کشمیریوں کے لیئے
آواز اٹھانا ہوگی ۔امن کی طرف جانے کے لیئے پہلے کشمیرکا مسئلہ حل کیا
جائے۔