لاہور ، ہم افواج پاکستان اور عدلیہ کے خلاف بیان بازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،یوتھ ریول کمیٹی پاکستان
لاہو رمیں یوتھ ریول کمیٹی پاکستان کے ممبران نے کہا کہ ہم افواج پاکستان
اور عدلیہ کے خلاف بیان بازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔عوام اور
پاکستان کی فلاح بہبود کے لیئے گئے فیصلوں پر چیف جستس کو خراج عقیدت پیش
کرتے ہیں۔
لاہور میں انصاف یوتھ ریول کمیٹی پاکستان کی جانب سے پریس کلب پرایک پریس
کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ۔انصاف یوتھ ریول کمیٹی پاکستان کے ممبرز نے
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم افواج پاکستان اور عدلیہ کے خلاف
بیان بازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثارکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عو ام
اور پاکستان کی فلاح و بہبو دکے لیے گئے فیصلوں پرچیف جسٹس کوخراج تحسین
پیش کرتے ہیں۔
نواز شریف اور زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام اب باشعور
ہوگئے ہیں ۔وہ جانتے ہیں کہ کرپشن کس نے کی اور کس نے ملک کو تباہ کیا ۔
انصاف یوتھ ریول کمیٹی پاکستان کے ممبران نے انصاف یوتھ ریول کمیٹی پاکستان
کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد دودھڑوں میں تقسیم ہونا
نہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کو مضبوط کرنا ہے ۔