Apr 06, 2018 07:22 pm
views : 402
Location : PTI Secretariat
Hyderabad- PTI Chairman Imran Khan Press Conference
حید رآباد ، ہمارے حکمران صرف شریف خاندان کو بچانے میں لگے ہیں،عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے حکمران صرف
شریف خاندان کو بچانے میں لگے ہیں، پنجاب میں تو مجھے کیوں نکالا کر دیا اب
سندھ کی باری ہے۔ایمینسٹی اسکیم کے زریعے ہم قرضوں میں ڈوب رہے ہیں۔
حیدر آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا
نواز شریف نے لوگوں کو اداروں کیخلاف اکسایااور سپریم کورٹ پر حملہ کیا۔
یوسف گیلانی کیخلاف فیصلے پر سپریم کورٹ اچھی تھی، خود پھنس گئے تو عدلیہ
بری ہوگئی۔
عمران خان کا کہنا تھا ادارے نواز شریف کو بچالیں تو یہ ان کی تعریف کریں
گے، کل شہباز شریف آرمی چیف کی تعریفیں کر رہے تھے، ایک بھائی مخالف جبکہ
دوسرا تعریفیں کر رہا ہے۔
عمران خان کا منی لانڈرنگ کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ منی
لانڈرنگ میں آصف زرداری، نواز شریف، خواجہ آصف سب شامل ہیں، منی لانڈرنگ کی
وجہ سے قرض بڑھتے جا رہے ہیں، ایک ادارہ بتائیں جو حکومت نے ٹھیک کیا
ہو۔قوم کے پیسے سے کیئے کانٹریکٹ خفیہ ررکھے گئے ہیں۔
ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیاکے بڑے بڑے مجرموں
کوایمنسٹی اسکیم دی ، دنیاکی تاریخ میں کبھی ایساقانون پاس نہیں کیا گیا،
اس قسم کی اسکیموں کی وجہ سے ہم قر ضوں میں ڈوب رہے ہیں،کرپشن کاپیسہ بچانے
کے لئے باہربھیجناپڑتاہے، ایسے پیسے اور لوگوں کو بچانے کیلئے یہ لوگ
اسکیم دے دیتے ہیں، ایمنسٹی اسکیم کو پاکستان تحریک انصاف نے مسترد کردی۔