Apr 06, 2018 08:09 pm
views : 404
Location : Air Defence Command Headquarter
Islamabad- Air Chief Marshal Mujahid Anwar Khan visits Air Defence Command Headquarter
اسلام آباد ،ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کا ہیڈ کوارٹرز ائیر ڈیفنس کمانڈکا دورہ
پاک فضائیہ کی قیادت سنبھالنے کے بعد ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ہیڈ
کوارٹرز ائیر ڈیفنس کمانڈکا پہلا دورہ کیا۔ان کی آمد پر ائیر وائس مارشل
محمد ظہور فیصل، ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر ڈیفنس کمانڈ نے انکا استقبال کیا۔
ترجمان پا ک فضائیہ کے مطابق ائیر چیف نے ائیر ڈیفنس کمانڈ اینڈ کنٹرول
سنٹرسے ملک میں جاری ائیر ڈیفنس کے آپریشنز کا معائنہ کیا۔ دورے کا مقصد
ائیر ڈیفنس کمانڈ کی مختلف تنصیبات کی آپریشنل تیاریوں کا معائنہ اورجائزہ
لینا تھا ۔
ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے ائیر ڈیفنس عملے سے ملاقات کے دوران ان کی وطن
عزیز کی فضائی سرحدوں کے دفاع کو احسن طریقے سے ہمہ وقت سرانجام دینے کے
جذبے کو سراہا۔
ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے مزید کہا کہ ہمیں پاک فضائیہ کی بھر پور
آپریشنل تیاریوں کے لئے تندہی اور خلوص نیت سے کوششیں جاری رکھنی چاہیں۔