Apr 06, 2018 08:21 pm
views : 472
Location : Baharia Auditorium
Karachi- Pakistan Navy Military Award Ceremony
کراچی ، پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کی تقریب تقسیم اعزازات
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمِرل ظفر محمود عباسی نے بحریہ ٓاڈیٹوریم کراچی
میں منعقدہ ایک پُر وقار تقریب میں پاک بحریہ کے افسران، سی پی اوز، پی اوز
اور سیلرز کو فوجی اعزازات تفویض کیے ۔
ترجمان پا ک بحریہ کے مطابق ستارۂ امتیاز( ملٹری) حاصل کرنیوالوں میں
کموڈور ڈاکٹر محمد جنید، کموڈورسید احمد اویس حیدر زیدی، کموڈور حبیب
الرحمان، کموڈور محمد فیصل عباسی، کموڈور ثاقب جمیل خٹک ، کموڈور جواد احمد
اعوان، کموڈور شاہد احمد، کموڈورمحمد طاہر، کموڈور محمد احسن ڈار، کموڈور
سید احمد سلمان اورکموڈور ڈاکٹر محمد سعید خالد شامل ہیں۔
تمغہ امتیاز( ملٹری) کا اعزاز حاصل کرنے والوں میں کیپٹن ناصر محمود، کیپٹن
محمد مہتاب خان ، کمانڈر آغا مرتضیٰ مرزا، کمانڈرمحمد طاہر، کمانڈر محمد
نعمان اکمل خان ، کمانڈر یاسر اکرام، کمانڈر محمد حسن عادل، کمانڈر علی
حیدر، کمانڈر غلام مرتضیٰ، کمانڈر عاطف پرویز، کمانڈر زوہیب نجم بیگ،
کمانڈر عبدالمتین، لیفٹیننٹ کمانڈر محمد ضیا اللہ، لیفٹیننٹ کمانڈر کاشف
احمد خان اور لیفٹیننٹ کمانڈر شہاب عزیز شامل ہیں۔
کیپٹن امتیاز علی، کمانڈر خواجہ حماد حسین، لیفٹیننٹ سلیم رضا، لیفٹیننٹ
اویس احمد خان، سرجن لیفٹیننٹ نوید حسین، نزاکت علی شیف اور دلاور حسین کو
تمغہ بصالت سے نوازاگیا۔ علاوہ ازیں سی پی اوز، پی اوز اور سیلرز کو سترہ
تمغہ خدمت (ملٹری ) کلاس ۱، انیس تمغہ خدمت (ملٹری ) کلاس ۔۲ اور دس تمغہ
خدمت (ملٹری ) کلاس ۔۳بھی تفویض کیے گئے۔
تقریب میں اعزازات حاصل کرنے والے افراد کے اہل خانہ سمیت حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔