Apr 06, 2018 08:36 pm
views : 391
Location : CM Secritariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets UK Mayor
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے برطانوی شہر سلاح کی میئر مسز عشرت ناز شاہ کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے برطانوی شہر سلاح کی میئر مسز عشرت ناز شاہ نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات، اوورسیز پاکستانیز کے امور پر بات چیت کی گئی ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا اوورسیز پاکستانیز کمیشن
پنجاب بیرون ملک مقیم پاکستانی بھائیوں کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دے
رہا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھائیوں کی خون پسینے کی کمائی کی پائی
پائی کا تحفظ کیا جا رہا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی شب و روز محنت
سے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ ملک و قوم کی خدمت کا گرانقدر فریضہ سرانجام دے
رے ہیں۔
محمد شہبازشریف نے کہااوورسیز پاکستانیز دراصل بیرون ملک میں پاکستان کے
سفیر ہیں۔ مسز عشرت ناز شاہ کا بطور میئر سلاح کا انتخاب اہل پاکستان کیلئے
باعث فخر ہے۔ امید ہے کہ میئر سلاح پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود
کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں گی۔
برطانوی شہر سلاح کی میئر مسز عشرت ناز شاہ نے کہا وزیراعلیٰ محمد
شہبازشریف کا اوورسیز پاکستانی بھائیوں کیلئے خدمت کا جذبہ قابل تحسین ہے۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے قابل تقلید خدمات
سرانجام دی ہیں۔پنجاب کے ترقیاتی منصوبے اور گڈ گورننس دیگر صوبوں کیلئے
قابل تقلید ہے۔پنجاب کی ترقی و خوشحالی وزیراعلیٰ شہبازشریف اور ان کی ٹیم
کی شب و روز محنت کا ثمر ہے۔
ملاقات میں لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید، کمشنر اوورسیز پاکستانیز
کمیشن محمد افضال بھٹی، کمشنر لاہور ڈویڑن، ارشد نقوی، یوسف ملک اور قیصر
اعوان بھی موجود تھے