کوہلو، قندوز میں معصوم بچوں پر کیئے جانے والے حملے کے خلا ف احتجاجی ریلی شیٹر ڈاون ہڑتال
کوہلو میں قندوز میں معصوم بچوں پر کیئے جانے والے حملے کے خلا ف احتجاجی
ریلی شیٹر ڈاون ہڑتال کی گئی ۔ریلی کے شرکاء نے کہا کہ امریکی طیاروں کی
وحشیانہ بمباری سے معصوم بچوں کا قتل ظلم و بربریت کی انتہا ہے۔
کوہلو میں جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام قندوز میں دستار بندی کی تقریب
پر حملہ کے خلاف ریلی اور شیٹرڈاون ہڑتال کی گئی۔ ریلی میں تاجر برادری
سیاسی رہنماؤں قبائلی عمائدین سول سوسائٹی سمیت جمعیت علمااسلام کے کارکنوں
کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر معصوم بچوں پر
ہونے والے حملے کے خلاف مذمتی نعرے درج تھے ۔ریلی کے شرکا ء نے امریکہ اور
بھارت کے خلاف نعرے لگا سخت غم و غصے کا اظہار کیا اور بھارت امریکہ اور
اسرائیل کے پرچم بھی نظر آتش کئے گئے ۔
بعدازاں ریلی کے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی طیاروں کی وحشیانہ
بمباری سے معصوم بچوں کا قتل ظلم و بربریت کی انتہا ہےجس کی شدید مزمت کرتے
ہیں ۔ انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں کو چاہیئے کہ وہ بے گناہ مسلمانوں
کے قتل پر آواز بلند کریں ۔