پشاور ، آزادی کشمیر موومنٹ کی جانب سے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم وستم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
آزادی کشمیر موومنٹ کی جانب سے پشاور میں افغانستان میں امریکہ کی بمباری
اور بھارت میں کشمیریوں پر ہونے والے ظلم وستم کے خلاف احتجاجی مارچ کا
اہتمام کیا گیا۔
پشاور میں آزادی کشمیر موومنٹ کی جانب سے افغانستان میں امریکہ کی بمباری
اور بھارت میں مظلوم کشمیریوں ہونے والے ظلم وستم کے خلاف احتجاجی مارچ کا
اہتمام کیا گیا۔ مارچ کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈزاور بینرز اٹھا رکھے
تھے جن پر افغانستان میں امریکہ کی بمباری اور کشمیر میں بھارت کی جانب سے
ظلم کے خلاف نعرے درج تھے ۔
احتجاجی مارچ فوارہ چوک صدر سے شروع ہوکر پشاورپریس کلب پر اختتام پزیر
ہوا۔مارچ میں شرکاء کی جانب سے بھارت ،امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے
بازی بھی کی گئی ۔
آزادی کشمیر موومنٹ کے رہنما قاسم خان کاذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندگان
گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے اختتام تک
احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ امریکہ اور بھارت کی جانب سے مسلمانوں پر
کیئے جانے والے ظلم وستم پر آواز بلند کرتے رہے گے ۔